سفارش اور شارٹ کٹ کی قائل نہیں،حریم فاروق

  لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ تجربے کا کوئی شارٹ کٹ نہیں، شوبز میں کئی سال گزارنے کے فن کے اصل رموز سمجھ میں آئے،۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی طو رپر سفارش اور شارٹ کٹ کی قائل نہیں کیونکہ ان راستوں پر چل کر حاصل ہونے والی شہرت عارضی ہوتی ہے۔شارٹ کٹ سے بہت جلدی آگے تو جایا جا سکتا ہے لیکن اسی رفتار سے واپسی بھی ہوتی ہے۔ اداکارہ نے کہاکہ کبھی کسی سے حسد نہیں کیا بلکہ ہر کسی کے کام کو سراہتی ہوں۔