126 غیر نمونہ نمبر پلیٹس پر چالان،51ہزارکے جرمانے

 اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)ڈی پی او راشد ہدایت کے احکامات پر پر غیر نمونہ نمبر پلیٹس کیخلاف سخت ایکشن، اوکاڑہ ٹریفک پولیس کی کارروائی، 24گھنٹوں میں 126 غیر نمونہ نمبر پلیٹس پر گاڑیوں کے چالان، 51500 روپے کے جرمانے کئے گئے۔ شہریوں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ دوران سفر ہیلمٹ کا استعمال سے کریں، نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹ لگائیں تاکہ قانونی کارروائی و جرمانے سے بچ سکیں۔