55آبادیوں کے ہر گھر کو چیک کیا جائے گا،13 ناکے لگا دئیے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)چمپیئنز ٹرافی کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے سی ٹی ڈی بھی متحرک ہو گئی۔ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے شہر کی 55 آبادیوں کے حوالے سے لاہور پولیس کو نشاندہی کر دی۔سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور لاہور پولیس نے ان آبادیوں میں کومبنگ آپریشنز شروع کر دیئے۔لاہور ائیر پورٹ ، پی سی ہوٹل اور قذافی سٹیڈیم کے قریب آبادیوں میں ہر گھر کو چیک کیا جائے گا۔گھروں میں موجود افراد اور کرایہ داروں کا ڈیٹا مرتب کرنا شروع کر دیا گیاکومبنگ آپریشنز میں ایک روز میں 2378 گھروں کو چیک کیا گیا ذرائع پولیس ریکارڈ کے مطابق کومبنگ آپریشنز کے دوران 8014 افراد کو چیک کیا گیاشہر میں موجود 13 ناکوں پر بھی سپیشل چیکنگ کا عمل شروع کر دیاگیا۔