چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں ، سکیورٹی انتظامات مکمل

 قذافی سٹیڈیم میں پہلی بار اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کا فیصلہ 
لاہور(کرائم رپورٹر)چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں عروج پر سیکورٹی انتظامات مکمل کر لیں گے قذافی سٹیڈیم کی سکیورٹی کے لیے پہلی بار اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیالاہور پولیس کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے لیے مراسلہ لکھا گیا تھا ذرائع پولیس حکام کے مطابق بارڈر ایریا میں استعمال ہونے والی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال قذافی سٹیڈیم پر کیا جائے گااینٹی ڈرون ٹیکنالوجی سے کسی قسم کا ڈراون بھی قذافی سٹیڈیم کی حدود میں پرواز نہیں کر پائے گاڈراون ٹیکنالوجی کی مدد سے کسی قسم کے ڈرون کو پرواز کے لیے ملنے والے سگنلز کو بریک کیا جا سکے گا