پانی پر سیاست نہیں ہونی چاہیے: خورشید شاہ

 ڈیل سے کس نے منع کیا ہے، وہ ڈیل کرے یا سیاست کرے ان کی مرضی،میڈیا سے گفتگو
  سکھر (آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ پانی پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ڈیل سے کس نے منع کیا ہے، وہ ڈیل کرے یا سیاست کرے ان کی مرضی، جو بھی بات کریں وہ پارلیمنٹ میں ہونی چاہیے، ہم نہیں کہتے وہ ڈیل کر رہا ہے یا نہیں۔ خورشید شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ امن و امان حوالے سے حالات اچھے نہیں بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، ڈاکوئوں کے خلاف شکارپور،کشمور میں سخت آپریشن چل رہا ہے امید ہے بہتری آئے گی۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ پانی پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، پانی کے حوالے سے 91کے معاہدے میں تمام صوبوں کا اتفاق ہے، پانی کے 1991والے معاہدے پر عمل ہونا چاہیے۔