آنسوئوں میں بھیگی چھوٹی بچی نے اپنے والد کو ایک آرزو کے ساتھ گلے لگایا جو جنگ کے سانحہ سے بڑھ گئی تھی
غزہ(آئی این پی)فلسطینی کمسن لڑکی اپنے والد سے 15ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد گلے لگ کر زارو قطار روتے ہوئے التجائیں کرتی رہی مجھے اب مت چھوڑ کر جانا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک دل دہلا دینے والے منظر میں چھوٹی بچی آنسوں میں بھیگی ہوئی تھی، اس نے اپنے والد کو ایک آرزو کے ساتھ گلے لگایا جو جنگ کے سانحہ سے بڑھ گئی تھی، بچی اپنے والد کے گلے سے لپٹ گئی اس ڈر سے کہ وہ اسے دوبارہ چھوڑ کر اس کی نظروں سے اوجھل ہو جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ منظر ان سیکڑوں متحرک شاٹس میں سے ایک تھا جو فلسطینیوں کے شمالی غزہ کی پٹی میں اپنے تباہ شدہ گھروں کی طرف لوٹ رہے ہیں، ہزاروں کی تعداد میں بے گھر ہونے والے لوگوں نے یہ جاننے کے باوجود کہ وہ ملبے میں دب چکے ہیں اپنے گھروں تک پہنچنے کے لئے پیدل شمال کی طرف اپنی واپسی جاری رکھی۔