عالمی سطح پرپاکستان پولٹری کی پیدوار میں 8واں بڑا ملک بن گیا

  لاہور(آئی این پی )عالمی سطح پرپاکستان پولٹری کی پیدوار میں 8واں بڑا ملک بن گیا، ملک میں پولٹری کی صنعت نے 7.3فیصد کی اوسط سالانہ شرح نمو حاصل کی۔ پاکستان کی پولٹری صنعت کی وجہ سے پاکستان دنیا کے 10بڑے پولٹری پیدوار والے ممالک میں شامل کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر پولٹری پیدا کرنے والے 10 بڑے ممالک کی فہرست میں پاکستان کو 8 واں نمبر ملا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی پولٹری کی صنعت میں گذشتہ ایک دہائی کے دوران 1ہزار ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری ہو چکی۔