مانانوالہ میں ڈور پھیرنے کے حادثے میں شدید زخمی ہونے والی 2 سالہ زینب کا جناح ہسپتال میں کامیاب آپریشن کیا گیا۔
حادثے کے دوران زینب کے چہرے کے دائیں جانب گہری کٹ آئی تھی، تاہم سرجری کے دوران فیشل نرو کی تمام شاخیں محفوظ رہیں۔ہسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق چہرے کے اعصاب کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، ایکسپلوریشن کے دوران فیشل نرو محفوظ پائے گئے، اور اب زینب خطرے سے باہر ہے۔ ڈاکٹروں نے اس کامیاب آپریشن کے ذریعے بچی کی زندگی کو محفوظ بنایا۔