عیسیٰ چوک (خصوصی رپورٹ)شکرگڑھ میں واپڈا کی مبینہ نااہلی ، شہری اذیت میں مبتلا ،مرمت کے نام پر 6 گھنٹے کا پرمٹ حاصل کرکے بجلی کی بندش 8 سے 10 گھنٹے تک جاری رکھنا معمول بنالیا۔غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث گھریلو زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی، کاروباری مراکز، دکانیں اور چھوٹے کارخانے، طلبہ کی پڑھائی بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔شدید سردی میں بجلی کی طویل بندش نے مریضوں، بزرگوں اور بچوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ واپڈا حکام کی جانب سے نہ تو بروقت اطلاع دی جاتی ہے اور نہ ہی طے شدہ وقت پر بجلی بحال کی جاتی ہے، جو سراسر نااہلی اور عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔