نکانہ صاحب: دھند میں بس اور رکشے کے تصادم، 3 ہلاک، 3 زخمی

نکانہ صاحب: دھند میں بس اور رکشے کے تصادم، 3 ہلاک، 3 زخمی

نکانہ صاحب میں شدید دھند کے باعث شاہ کوٹ روڈ نزد میرپور سٹاپ پر ایک تیز رفتار بس اور رکشہ آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی کنٹرول روم نے فوری طور پر ایمرجنسی وہیکلز جائے وقوعہ پر روانہ کیے، اور ریسکیو 1122 کے عملے نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہسپتال شاہ کوٹ منتقل کر دیا۔حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت 14 سالہ سجاد، 20 سالہ وقاص اور 20 سالہ شکیل کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں 20 سالہ عبدالغنی، 40 سالہ صدیق احمد اور 15 سالہ بلال شامل ہیں۔