روس کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ10 فیصد دوری پر ،یوکرین کسی بھی قیمت یا سمجھوتے کے بغیر امن چاہتا ہے،صدر زیلنسکی
ماسکو،کیف(آئی این پی )روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس کو یقین ہے کہ وہ یوکرین کے خلاف جاری جنگ میں کامیاب ہوگا جبکہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ہم روس کے ساتھ جنگ بندی سے متعلق امن معاہدے سے صرف 10 فیصد کی دوری پر ہیں۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق نئے سال کے موقع پر اپنی قوم سے خطاب کے دوران صدر پیوٹن نے یوکرین میں لڑنے والے روسی فوجیوں کو ہیرو قرار دیتے ہوئے عوام سے ان کی حمایت کی اپیل کی ہے۔پیوٹن نے فوجیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ پر اور اپنی فتح پر یقین ہے۔دوسری جانب یوکرین کے صدر زیلینسکی نینئے سال کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ یوکرین کسی بھی قیمت یا سمجھوتے کے بغیر امن چاہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں مگر یوکرین کے خاتمے کی قیمت پر نہیں