امریکا کی عراق کے کردستان ریجن میں فوجی امداد ختم کرنے کی حکمت عملی

امریکا کی عراق کے کردستان ریجن میں فوجی امداد ختم کرنے کی حکمت عملی

امریکا نے عراق کے کردستان ریجن کی پیشمرگہ فورسز کو براہِ راست فوجی مالی امداد ختم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ اقدام امریکی وسیع تر پالیسی کے تحت عراق میں داعش کے خلاف جاری فوجی مشن کو ختم کرنے سے منسلک ہے۔امریکی اور کردستان ریجن کے درمیان 2022 میں طے شدہ چار سالہ مفاہمتی یادداشت ستمبر 2026 میں ختم ہونے والی ہے، جس کے ساتھ ہی پیشمرگہ کو دی جانے والی براہِ راست مالی معاونت بھی ختم ہونے کا امکان ہے۔واشنگٹن کا موقف ہے کہ داعش کے خلاف جنگ میں اب عراقی سکیورٹی فورسز، بشمول پیشمرگہ، دہشت گردی کے خلاف کارروائی کی قیادت کریں گی۔امریکی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا عراق سے اپنی فوجی موجودگی 30 ستمبر 2026 تک ختم کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ امریکی اور کردستان کے سکیورٹی تعلقات مکمل طور پر ختم ہو جائیں گے۔ واشنگٹن دونوں فریقوں کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔