سوشل میڈیا لڑائی شدت اختیار کر گئی، اے ایس پی آفس میں ٹک ٹاکرز اور ان کے ساتھی آپس میں الجھ پڑے

سوشل میڈیا لڑائی شدت اختیار کر گئی، اے ایس پی آفس میں ٹک ٹاکرز اور ان کے ساتھی آپس میں الجھ پڑے

ٹک ٹاک پر شروع ہونے والی لڑائی پولیس کے دفتر تک جا پہنچی، اے ایس پی ٹاؤن شپ کے دفتر میں دو ٹک ٹاکرز اور ان کے ساتھیوں کے درمیان زبردست جھگڑا ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق، دونوں ٹک ٹاکرز نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف ویڈیوز اپلوڈ کی تھیں، جس کے بعد ایک نے اپنی مخالف کے خلاف پولیس میں درخواست بھی دی تھی۔اسی معاملے پر دونوں فریق اے ایس پی ٹاؤن شپ کے دفتر پہنچے، جہاں تکرار کے دوران وہ ایک دوسرے پر تشدد کرنے لگے۔ پولیس اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی، مگر لڑائی جاری رہی۔اس حوالے سے بننے والی موبائل ویڈیوز بھی منظر عام پر آ چکی ہیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فریقین آپس میں لڑ رہے ہیں اور پولیس اہلکاروں کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں گروپوں کے 10 سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے، جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس کے مطابق، گرفتار ملزمان کے خلاف قائداعظم انڈسٹریل ایریا تھانے میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔