لاہور(نیٹ نیوز )جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائچی نے اپنی سرکاری رہائش گاہ میں نظر آنے والے کاکروچ سے متعلق دلچسپ واقعہ شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اسے ختم کیے جانے کے بعد انہیں کچھ اداسی اور تنہائی محسوس ہوئی۔جاپانی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے بارے میں طویل عرصے سے یہ افواہیں گردش کرتی رہی ہیں کہ وہاں بھوت موجود ہیں جس کی وجہ 1900 کی دہائی میں وہاں پیش آنے والے پْرتشدد واقعات کو قرار دیا جاتا ہے۔جاپانی وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی سرکاری رہائش گاہ اور وہاں سے کام کرنے سے متعلق تفصیلی پوسٹس شیئر کیں جن میں انہوں نے ایک سوال کا مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اب تک وہاں کوئی بھوت نظر نہیں آیا البتہ کاکروچ ضرور دکھائی دیا ہے۔