لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ جیا علی نے اپنے شوہر عمران کی پہلی شادی، سابق اہلیہ اور بچوں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کھل کر گفتگو کی ہے۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جیا علی نے بتایا کہ میرے شوہر نے کم عمری میں شادی کی تھی اور میں ان کی دوسری اہلیہ ہوں۔جیا علی کے مطابق میرے شوہر عمران نے 22سال کی عمر میں ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی ایک چینی خاتون سے شادی کی تھی، اس شادی سے ان کی دو بیٹیاں ہیں، جن کی عمریں اب 18 اور 20 سال ہیں، جبکہ دونوں والدین مل کر اپنی بیٹیوں کی پرورش کر رہے ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ میں اپنے شوہر کی پہلی شادی کے بارے میں ابتدا ہی سے جانتی تھی، جب میری عمران سے شادی ہوئی تو وہ پہلے ہی 10 سال سے طلاق یافتہ تھے۔جیا علی کا کہنا ہے کہ میرے شوہر اور سابق اہلیہ کے درمیان آج بھی ایک دوسرے کے لیے احترام کا رشتہ قائم ہے، میں نے شوہر کو اپنی بیٹیوں کے ساتھ اچھا والد بن کر رہتے دیکھا، جس کی وجہ سے مجھے یقین ہوا کہ وہ ایک اچھے شوہر بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔اداکارہ کے مطابق میرا شوہر کی سابق اہلیہ کے ساتھ ذاتی تعلق نہیں، تاہم میں اپنی سوتیلی بیٹیوں کے بہت قریب ہوں۔جیا علی نے شوہر کی پہلی شادی اور بچوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس ماضی کو ہمیشہ حقیقت کے طور پر قبول کیا اور اسی سمجھ بوجھ کے ساتھ اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کیا۔