منصوبے کے تحت سرحدی گزرگاہوں پر جدید انفرااسٹرکچر تعمیر کیا جائے گا: ایشیائی ترقیاتی بینک
اسلام آباد(آئی این پی ) ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی ) نے وسطی ایشیا میں سرحدی گزرگاہوں کی جدیدکاری کیلئے 40 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد خطے میں تجارتی اور مواصلاتی رابطوں کو بہتر بنانا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے کیئرک خطے میں سرحدی گزرگاہوں کی جدیدکاری اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لئے 40 کروڑ ڈالر کی علاقائی فنانسنگ کی منظوری دے دی ۔ یہ فنانسنگ بی یو آئی ایل ڈی پروگرام کے تحت دی گئی ہے، جس کے ذریعے پاکستان سمیت کیئرک کے 11 رکن ممالک میں سڑک اور ریل کی سرحدی گزرگاہوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔منصوبے کے تحت سرحدی گزرگاہوں پر جدید انفرااسٹرکچر تعمیر کیا جائے گا، ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا جائے گا اور ہائی ٹیک معائنہ و اسکریننگ کے آلات نصب کیے جائیں گے