لاہور: بھارت سے آنے والے راوی کے ریلے کے ساتھ ایک نایاب نسل کا پاڑہ ہرن (Chinkara Deer) کا جوڑا پاکستان کی حدود میں آ پہنچا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق، جنڈیالہ کلسن کے مقامی افراد نے پانی میں بہتے ہرن کے اس جوڑے کو دیکھا اور فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی وائلڈ لائف ٹیم موقع پر پہنچی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ہرنوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ریسکیو آپریشن میں اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر سہیل اشرف اور رضوان اسلم نے حصہ لیا۔ وائلڈ لائف حکام نے بتایا کہ ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہرن کے اس جوڑے کو لاہور کے جلو پارک منتقل کر دیا گیا ہے۔محکمہ وائلڈ لائف نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ ہرن کے اس نایاب جوڑے کو جلو پارک میں ہی رکھا جائے گا تاکہ انہیں محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔