سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، فی تولہ ریٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، فی تولہ ریٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ویب ڈیسک: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور مقامی مارکیٹ میں بھاؤ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 63 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 943 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 11 ہزار 814 روپے ہوگیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں فی اونس سونا 12 ڈالر مہنگا ہوکر 3411 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ماہرین کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں۔ سونے کے نرخوں میں مسلسل اضافہ شادی بیاہ کے مواقع پر زیورات خریدنے والے صارفین اور دکانداروں کے لیے مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے۔