پھلیاں کھانے سے 3 بہنیں جاں بحق

 کوٹ نکہ میں خانہ بدوش بچیوں نے دکان سے چاول کی پھلیاں لیکر کھائیں،   آمنہ،مہوش ، سولکھی  ہسپتال میں چل بسیں 
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )زہریلی پھلیاں کھانے سے سے 3  بہنیں  جاں بحق  ہوگئیں۔نواحی گاو ں کوٹ نکہ میں خانہ بدوش بچیوں نے دکان سے چاول کی پھلیاں لیکر کھائیں جس سے انکی طبیعت خراب ہوگئی بچیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے خطرناک حالت کے پیش نظر انہیں الائیڈ ہسپتال  فیصل آبادبھجوا دیا جہاں تین بہنیں آمنہ،مہوش اور سولکھی دم توڑ گئیں جبکہ دیگر دو بچیوں رحمت پری اور شازیہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں    جن کی حالت  تشویشناک بتائی جاتی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ خانہ بدوشوں کا خاندان کچھ عرصہ قبل کوٹ نکہ میں پڑاو کیے ہوئے تھا اور بچیوں نے قریبی دکان سے چاولوں کی بنی پھلیاں خرید کر کھائیں جس سے انکی طبعیت بگڑ گئی   اطلاع پر ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں اور ایس ایچ او صدر کوٹ نکہ پہنچ گئے اور واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔