کاہنہ : انسانی ڈھانچہ برآمد،پولیس کی دوڑیں

 پولیس نے راہگیر کی اطلاع پرانسانی ڈھا نچہ سے برآمد کیا۔قدمہ درج 
 لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں نامعلوم انسانی ڈھانچہ برآمد ہواانسانی ڈھانچہ ملنے پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ایس ایچ او کاہنہ اور انکی ٹیم نے انسانی ڈھانچے کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کر دی ذرائع کے مطابق پولیس نے راہگیر کی اطلاع پرانسانی ڈھانچہ چارہ کی فصل سے برآمد کیاپولیس نے مقدمہ درج کر کے قاتل کی گرفتاری کے لئے تفتیش شروع کر دی انسانی ڈھانچے کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ فرانزک اور پولیس ٹیمیں تفتیش میں مصروف عمل ہیں