وسائل میں اضافے کے بعد نوجوانوں پر مزید سرمایہ کاری کرینگے:سرفراز بگٹی

بلوچستان میں بیڈ گورننس اور کرپشن کے باعث نوجوانوں اور ریاست میں دوری پیدا ہوئی:وزیراعلی
کوئٹہ(آئی ا ین پی)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بیڈ گورننس اور کرپشن کے باعث نوجوانوں اور ریاست میں دوری پیدا ہوئی، حکومت سے ناراضگی اور گلے شکوے ہوسکتے ہیں لیکن ریاست نے کوئی گناہ نہیں کیا ہے۔رپورٹ  کے مطابق کوئٹہ میں یورپی یونین کے تعاون سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ 200 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ سے پاکستان کے 43 فیصد رقبے کی ترقی مشکل عمل ہے، بلوچستان میں عالمی ڈیولپمنٹ پارٹنرز اور وفاقی حکومت کی معاونت کے بغیر ترقیاتی عمل کا تسلسل ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پہلا کلائمیٹ اور ویمن اکنامک امپاورمنٹ انڈوومنٹ فنڈ قائم کردیا گیا ہے‘ بلاسود قرضہ پروگرام کے لیے 16 ارب روپے مختص کر دیے گئے ہیں، عالمی سرمایہ کاری سے وسائل میں اضافے کے بعد نوجوانوں پر مزید سرمایہ کاری کریں گے۔