حکومت نقصان پورا کرے گی، عوام صبر و تحمل سے کام لیں:مریم اورنگزیب

 عوام سے اپیل ہے، جہاں سے سیلابی ریلا گزر رہا ہے وہاں نہ جائیں:شاہدرہ میں میڈیا سے گفتگو
پنجاب میں غیر متوقع سیلاب ہے، جہاں سڑکوں کا نقصان ہوا  انہیں ٹھیک کریں گے:عبدالعلیم خان
لاہور(سپیشل رپورٹر )وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان  نے کہا ہے  پنجاب میں غیر متوقع سیلاب ہے، یہ موقع ہے  پوری قوم اکٹھی ہو۔ یہ موقع سیاست کا نہیں،جہاں سڑکوں کا نقصان ہوا ،انہیں ٹھیک کریں گے۔لاہور میں  شاہدرہ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا    کہا کہ دریائے راوی کی صورتحال پہلے کبھی ایسی نہیں دیکھی، پنجاب حکومت فعال کردار ادا کررہی ہے، خدا کیلئے ملک اور قوم کا خیال کریں،  اس موقع پرمریم اورنگزیب نے کہا  چناب ، ستلج اور راوی میں بہت بڑا سیلاب آ رہا ہے، پنجاب حکومت نے تمام انتظامات مکمل کیے ہوئے ہیں، تمام متعلقہ ادارے فیلڈ میں موجود ہیں، تین دریائہں میں سیلابی صورتحال ہے، پیشگی اطلاع سے پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا۔  انہوں نے کہا کہ کشتیوں کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری ہے،کشتی کے ذریعے سے بھی لوگوں کو محفوظ مقامات منتقل کیا جا رہا ہے، تمام افسران اور ریسکیو کی ٹیمیں چار روز سے سوئے نہیں ہیں‘انہوں نے کہا  عوام سے اپیل ہے، جہاں سے سیلابی ریلا گزر رہا ہے وہاں نہ جائیں، بہت سی اموات غفلت کی وجہ سے ہو جاتی ہیں، عوام انتظامیہ سے تعاون کرے، سیلفی اور تصاویر کے چکر میں عوام ریلوں کے قریب نہ جائیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، پنجاب حکومت نقصان پورا کرے گی، عوام صبر و تحمل سے کام لے، ہم مل کر اس صورتِ حال پر قابو پالیں گے، حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔