مہر النساء اقبال کا نوجوان اداکاراؤں کو وقت پر شادی کرنے کا مشورہ

مہر النساء اقبال کا نوجوان اداکاراؤں کو وقت پر شادی کرنے کا مشورہ

پاکستانی اداکارہ مہرالنساء اقبال نے نوجوان لڑکیوں خصوصاً شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکاراؤں کو شادی کے حوالے سے اہم مشورہ دیا ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زندگی میں ہر کام اپنے وقت پر زیادہ بہتر محسوس ہوتا ہے، اس لیے مناسب عمر اور وقت پر شادی کرنا ایک مثبت اور دانشمندانہ فیصلہ ثابت ہو سکتا ہے۔ان کے مطابق جیسے جیسے انسان کی عمر اور تجربہ بڑھتا ہے، اس کی سوچ، ترجیحات اور توقعات بھی بدل جاتی ہیں، جس کی وجہ سے زندگی کے اہم فیصلے مزید پیچیدہ ہو سکتے ہیں۔مہرالنساء اقبال نے کہا کہ وقت کے ساتھ انسان کا معیار اور توقعات بڑھ جاتی ہیں، جس سے شادی جیسے فیصلے میں تاخیر یا دشواری پیدا ہو سکتی ہے، اس لیے نوجوانی میں سمجھداری کے ساتھ کیے گئے فیصلے زیادہ فائدہ مند رہتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ شادی کے بعد بھی پیشہ ورانہ زندگی جاری رکھی جا سکتی ہے، تاہم اس کے لیے توازن برقرار رکھنا ضروری ہوتا ہے تاکہ ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی دونوں متاثر نہ ہوں۔اداکارہ کے مطابق زندگی میں ہر چیز ایک ساتھ حاصل نہیں کی جا سکتی، کچھ نہ کچھ قربانی دینا پڑتی ہے، اور یہی قربانی ایک مضبوط رشتے اور خوشگوار گھر کی بنیاد بنتی ہے۔