مریم نوز کا فیصؒلہ: سوشل میڈیا پر جنسی ہراسگی کیخلاف سی سی ڈی طرز کا ادارہ بنانے کی منظوری

مریم نوز کا فیصؒلہ: سوشل میڈیا پر جنسی ہراسگی کیخلاف سی سی ڈی طرز کا ادارہ بنانے کی منظوری

پنجاب حکومت نے خواتین اور بچوں کی سوشل میڈیا پر جنسی ہراسگی کے کیسز سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔

 اب سائبر کرائم کیسز کا اختیار پولیس کو مل گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، سائبر کرائم کیسز میں کارروائی کا اختیار دینے کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، سائبر کرائم کی ہینڈلنگ کے لیے سی سی ڈی کی طرز پر محکمہ بنانے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ اب خواتین اور بچوں کو سوشل میڈیا پر ہراسگی کے مقدمات درج کروانے اور فوری کارروائی کا حق حاصل ہوگا۔
پولیس حکام کے مطابق، اس سے قبل پولیس کو سائبر کرائم مقدمات میں کارروائی سے روکا جاتا تھا، لیکن اب ہراسگی، بلیک میلنگ اور آن لائن جرائم پر فوری ایکشن ممکن ہوگا۔ آن لائن ہراسگی کا شکار افراد براہ راست پولیس سے رجوع کر سکیں گے، جس سے ڈیجیٹل جرائم کی روک تھام میں بہتری آئے گی۔اس نئے فیصلے سے خواتین اور نوجوانوں کو بہتر تحفظ فراہم کرنے کی امید ہے۔