25 کلو واٹ تک سولر صارفین کیلئے لائسنس کی شرط ختم

 اویس لغاری کی ہدایت پر پاورڈویڑن نے لائسنس ختم کرنیکی درخواست کی
نیپرا نے درخواست منظورکرتے ہوئے شرط ختم کرنیکا نوٹیفکیشن جاری کردیا 
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)حکومت نے 25 کلو واٹ تک سولر صارفین کے لیے لائسنس کی شرط ختم کردی۔وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی خصوصی ہدایت پر پاور ڈویڑن نے نیپرا سے درخواست کی تھی کہ 25 کلو واٹ اور اس سے کم نیٹ میٹرنگ والے سولر صارفین پر سے لائسنس کی شرط ختم کی جائے۔نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے پاور ڈویڑن کی درخواست منظور کرلی جس کے بعد نیٹ میٹرنگ کے حامل 25 کلوواٹ اور اس سے کم سولر صارفین کے لیے لائسنس کی شرط ختم کردی گئی ہے۔نیپرا نے پاور ڈویڑن کے خط کے بعد اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔