مبینہ کرپشن ریفرنس کی سپیشل سینٹرل کورٹ میں سماعت ،رابعہ عمران ،عمران یوسف نے پیش ہو کر حاضری لگوائی
لاہور (یواین پی) عدالت نے مبینہ کرپشن ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کو 7 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ایف آئی اے اسپیشل سینٹرل کورٹ میں پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران یوسف نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کردی۔عدالت نے درخواستوں پر سماعت کے بعد رابعہ عمران اور عمران یوسف کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 7مئی تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔اسپیشل سینٹرل کورٹ کے جج اشفاق احمد نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، اس دوران رابعہ عمران اور عمران یوسف عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری بھی لگوائی