علیمہ اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں 7مئی تک توسیع

دونوں بہنوں کی جلائو گھیرائو کیس میں ایک دن حاضری معافی بھی منظور کی گئی
لاہور(کرائم  رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے5 اکتوبر جلائو گھیرائو کیس میں علیمہ خانم اور عظمی خانم کی عبوری ضمانت میں 7 مئی تک توسیع کر دی ،عدالت نے دونوں بہنوں کی ایک دن حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کر لی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نیاسلام آباد پولیس پر مبینہ تشدد اور جلائو گھیرائو کا مقدمہ میں گرفتار ملزمہ صنم جاوید کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست پر وکلا کو دلائل کیلئے 21 اپریل کو طلب کرلیا، ملزمہ کے خلاف ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔جج منظر علی گل نے نو مئی جلائو گھیرائو کے پانچ مقدمات میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی عبوری ضمانت کی درخواستوں میں 7 مئی تک توسیع کردی، عدالت نیملزم کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتیہوئے آئندہ سماعت پر وکلاء￿  سے دلائل طلب کرلئے۔