بانی پی ٹی آئی کوآنکھ کے انفیکشن کا چوتھا انجکشن لگا دیا گیا،واپس جیل منتقل

اسلا م آباد(آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کا آنکھوں کے علاج کے سلسلے میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میںفالو اپ طبی معائنہ کیا گیا، جہاں انہیں چوتھا انٹرا وٹریئل انجکشن دیا گیا۔پمز کے ترجمان کے مطابق 74 سالہ بانی پی ٹی آئی کو 28 اپریل کو آنکھ کے علاج کے فالو اپ کیلئے   اسپتال لایا گیا تھا۔ماہر امراض چشم نے ان کا مکمل طبی معائنہ کیا، جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں طبی طور پر مستحکم قرار دیا۔ترجمان کے مطابق طبی رپورٹس میں بہتری بھی سامنے آئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ تمام طبی کارروائی سخت احتیاطی تدابیر کے تحت آپریشن تھیٹر میں انجام دی گئی، جہاں بانی پی ٹی آئی کو چوتھا انٹرا وٹریئل انجکشن لگایا گیا