ون ڈے کرکٹ میں ایک ہی دن کے دوران سب سے زیادہ سنچریز بننے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے 3 ون ڈے میچز میں مجموعی طور پر 6 سنچریز اسکور کی گئیں، جو ایک روز میں ون ڈے کرکٹ میں بننے والی سنچریز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں 3 سنچریز بنیں۔ ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز نے 101 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ بھارت کی جانب سے کپتان شبمان گل نے 110 اور ویرات کوہلی نے ناقابل شکست 139 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں بھی 2 سنچریز بنیں۔ جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے 103 جبکہ ڈیوڈ ملر نے 142 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ میں انگلش اوپنر ٹام بینٹن نے 126 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔یوں ایک ہی دن میں 6 سنچریز بننے کے باعث ون ڈے کرکٹ میں ایک روز کے دوران سب سے زیادہ سنچریز کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔