پاکستان نے ابتدائی دونوں سیٹس 25-16اور 25-22سے جیتے
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان والی بال ٹیم نے ایشین گیمز میں کامیاب آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں قازقستان کو تین ایک سے شکست دے دی۔پاکستان نے ابتدائی دونوں سیٹس 25-16 اور 25-22 سے جیتے،تاہم تیسرے سیٹ میں قازقستان نے کم بیک کرتے ہوئے 25-17 سے کامیابی حاصل کی۔چوتھے سیٹ میں پاکستان نے 25-20 سے کامیابی حاصل کرکے میچ تین ایک سے اپنے نام کرلیا،پاکستان کی جانب سے مراد خان، علی عثمان، مراد جہان اور مصور خان نے شاندار کھیل پیش کیا۔پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری یعقوب اور صدر سہیل خاور میر نے ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دی،پاکستان ٹیم اپنا اگلا میچ کل ازبکستان کے خلاف کھیلے گی۔