لاہور(سپورٹس ڈیسک )ایف آئی وی بی بوائز انڈر17 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ، پاکستان کا فاتحانہ آغاز، چائنیز تائپے کو 0-3 سے شکست پاکستان نے ایف آئی وی بی بوائز انڈر17 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں چائنیز تائپے کو 0-3 سے شکست دے دی۔پاکستان نے پول ای کے میچ میں چائنیز تائپے کے خلاف 20-25، 10-25 اور 23-25 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔پاکستان کی جانب سے فہد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 13 پوائنٹس اسکور کیے جبکہ کپتان عرفان نے 11 پوائنٹس کے ساتھ اہم کردار ادا کیا۔