لاہور(نیٹ نیوز )ماہرین کا کہنا ہے کہ غذائیت سے بھرپور خشک میوہ جات جیسے بادام، اخروٹ، پستہ اور کاجو کو اپنی روزمرہ غذا میں شامل کرنا بڑھاپے کے اثرات کو کم کرنے اور مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔بادام۔بادام وٹامن ای کا بہترین ذریعہ ہیں، جو جلد کو نقصان دہ الٹرا وائلٹ شعاعوں سے محفوظ، جلد کی نمی کو برقرار رکھتا ہے اور جلد کے خلیوں کی مرمت میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ خصوصیات صحت مند اور چمکدار جلد کے لیے معاون ہیں۔ بڑھاپے کے اثرات کو کم کرنے والے 5 میوہ جات یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، ڈیوس کے ماہر امراض جلد ڈاکٹر راجہ کے سیوامانی کے مطابق بادام اینٹی آکسیڈنٹ وٹامن ای، ضروری فیٹی ایسڈز اور پولی فینولز سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ مجموعی طور پر اچھی غذائیت کے لیے ایک سمجھدار انتخاب ہیں۔بادام خاص طور پر خواتین میں بڑھاپے کے اثرات کے خلاف مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔اخروٹ اخروٹ الفا-لینولینک ایسڈ (اے ایل اے) کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں، جو ایک اومیگا-3 فیٹی ایسڈ ہے اور جسم میں سوزش کو کم کرنے کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے۔اخروٹ دماغی صحت کے لیے بھی بہت مفید ہیں اور بڑھتی عمر کے ساتھ ذہنی زوال کو سست کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔