ضلع بہاولپور، ڈی جی خان میں سڑکوں اور لیڈیزبارروم کی تعمیر ہوگی
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 38 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 3ارب 57 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رو?ف نے کی۔ جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں بہاولپور سے حاصلپور جنوبی بائی پاس کی تعمیر و مرمت کیلئے 94 کروڑ ، خیر پور ٹامیوالی سے مروٹ بہاولپور سڑک کی تعمیر کیلئے 1 ارب 20 کروڑ ، کوٹانی روڈسے بی ایم پی چیک پوسٹ لاکھانی ضلع ڈی جی خان سڑک کی تعمیر و مرمت کیلئے 98 کروڑ اور لیڈیز بار روم کی تعمیر کیلئے 45 کروڑ کے فنڈز کی منظور ی شامل ہے۔ اسکے علاوہ اجلاس میں این ایف ای بیکن نان فارمل ایجوکیشن پروگرام ،فرانزک انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم فیز ٹو ، میڈیا تھنک ٹینک فار رزیلنس اینڈ کاو?نٹر نریٹو انیشیٹو ہوم ڈیپارٹمنٹ اور اے آئی بیسڈ لٹیگیشن مینجمنٹ اینڈ ٹریننگ سسٹم کے پوزیشن پیپرز کی منظوری بھی دی گئی۔