پختونخوا:ڈرائیور کے اکائونٹ میں 3ارب

وزیر اعلیٰ علی امین کا 36 ارب کے مبینہ کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کا حکم،پبلک اکائو نٹس کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا 
پشاور (خصوصی رپورٹ)خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان میں ترقیاتی منصوبوں کی رقم نجی بینک اکائونٹس میں منتقل کیے جانے کے انکشاف کے بعدوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 36 ارب کے مبینہ کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان میں ترقیاتی منصوبوں کی رقم نجی بینک اکائونٹس میں منتقل کیے جانے کے انکشاف کے بعد علی امین نے تحقیقات کی ہدایت جاری کردی ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق ضلع کوہستان میں ترقیاتی منصوبوں کی رقم نجی بینک اکائونٹس میں منتقل کی گئی جبکہ ڈمپر ڈرائیور کے بینک اکائونٹ میں بھی 3 ارب روپے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جس پر اس کا اکائونٹ منجمد کردیا گیا ہے۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سکینڈل میں سیاسی شخصیات، اعلیٰ افسر اور ضلعی سی اینڈ ڈبلیو اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق 2018 سے2024 تک ترقیاتی منصوبوں کی رقم نجی بینک اکائو نٹس کے ذریعے نکالی گئی۔ادھر سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے مالیاتی سکینڈل سامنے آنے کے بعد پبلک اکائو نٹس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ، محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ ٹھیکیداروں کی سکیورٹی رقم سے محکمہ خزانہ کا کوئی واسطہ نہیں۔