بھارت نے کشمیری عوام کی آواز دبانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر ناکام ہوا‘گیلانی

27 اکتوبر تاریخ کا سیاہ دن ،چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کا یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام 
اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر کے بین الاقوامی قوانین، اخلاقی اصولوں اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کی۔ انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء کو بھارتی افواج کا سری نگر میں داخلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے منافی اور ظلم و جبر کی ایک سیاہ داستان کا آغاز تھا، جسے تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حقِ خود ارادیت ہر انسان کا بنیادی اور ناقابلِ تنسیخ حق ہے، جس کے حصول کیلئے کشمیری عوام نے دہائیوں سے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں