چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر آوارہ کتوں سے متعلق درخواست پر فیصلہ کریں: اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائی کورٹ نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے طالب علم کی ہلاکت کے واقعہ کے بعد وفاقی دارالحکومت میں آوارہ کتوں کے خاتمے کیلئے کارروائی شروع کرنے سے متعلق دائر درخواست پر چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کو درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پانچویں سمسٹر کے طالب علم سفیان عباسی کو 10 اور 11 اکتوبر کی درمیانی شب ہاسٹل کے سامنے آوارہ کتے نے کاٹا تھا۔