اے ٹی سی کی سینیٹر اعظم سواتی کا پاسپورٹ بلاک لسٹ سے نکالنے کی ہدایت

اسلا م آباد(آئی این پی ) انسداددہشت گردی عدالت نے اعظم سواتی کا پاسپورٹ بلاک لسٹ سے نکالنے کی ہدایت کردی۔پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کے پاسپورٹ بلاک ہونے کے معاملے پرانسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے درخواست پر سماعت کی,عدالت نے اعظم سواتی کا پاسپورٹ بلاک لسٹ سے نکالنے کی ہدایت کردی۔ یہ بھی پڑھیں:عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سوناسستا،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟۔اعظم سواتی نے تھانہ کوہسا ر کے مقدمہ میں پاسپورٹ بلاک کرنے پر درخواست دائر کی تھی۔اعظم سواتی نے درخواست میں موقف اختیارکیاکہ جب یہ مقدمہ درج کیا گیا تھا تب میں جیل میں موجود تھا، مجھے بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے نام بلاک لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔