وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو اضافی ریلیف پر پابندی عائد کردی

 لاہور(آن لائن) وفاقی حکومت نے بجلی پیدا کرنے والے صارفین کو بلوں میں اضافی ریلیف دینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ وزارت پاور ڈویژن نے لیسکو اور دیگر تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان کو مراسلہ بھیج کر ہدایت کی ہے کہ صارفین کے میٹرز میں ایم ڈی آئی ریکارڈ کے مطابق اضافی بجلی پیدا کرنے والوں کو بلوں میں ریلیف نہ دیا جائے۔ذرائع کے مطابق، اضافی سولر پینلز کے ذریعے صارفین کو دوہری طور پر بلوں میں ریلیف مل رہا تھا، کیونکہ نیٹ میٹرنگ کے تحت صارفین کو یونٹس کے ساتھ ساتھ اضافی برآمد (ایکسپورٹ) پر بھی کریڈٹ ملنے لگا تھا