گورنر خیبرپختونخوا کی وزیراعظم سے گندم کی نقل و حرکت پر غیرآئینی پابندی پر مداخلت کی درخواست

پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پیر کو وزیراعظم شہباز شریف سے گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد غیر آئینی پابندیوں کے خلاف مداخلت کی درخواست کی ہے۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ایسی پابندیاں نہ صرف صوبے کی غذائی تحفظ کو متاثر کرتی ہیں بلکہ آئین میں درج معاون وفاق کی روح کے بھی خلاف ہیں۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ وزیراعظم کی قیادت میں یہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔