راولپنڈی: روات پولیس نے 18 سالہ لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں اس کے خالو کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔مدعیہ کے مطابق ملزم اس کا خالو ہے جس نے مبینہ طور پر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کا میڈیکل معائنہ اور ضروری قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے، جبکہ واقعے سے متعلق شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ایس پی صدر نے کہا ہے کہ خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد جمع کرکے مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔