سستے آٹے کے 6 لاکھ تھیلوں کی سپلائی

پنجاب بھر میں 10 کلو آٹے کے 6 لاکھ 61 ہزار 852 تھیلے پنجاب کی مارکیٹوں میں سپلائی کیے گئے :سلمیٰ بٹ 
لاہور (خصوصی رپورٹ)صوبائی وزیر فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن پنجاب سلمیٰ بٹ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں عوام کو سستے آٹے کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے م ئوثر اقدامات جاری ہیں اور 26 نومبر کو پنجاب بھر میں 10 کلو آٹے کے 6 لاکھ 61 ہزار 852 تھیلے پنجاب کی مارکیٹوں میں سپلائی کیے گئے جن کا سرکاری نرخ 1275 روپے فی10 کلو مقرر ہے۔ ان کے مطابق صوبے کی 9 ہزار 381 دکانوں پر سستا آٹا دستیاب ہے جبکہ 26 نومبر کو پنجاب میں 9 ہزار 63 میٹرک ٹن سرکاری گندم کا کوٹہ بھی جاری کیا گیا۔