سندھ میں پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی عائد

 کراچی (آئی این پی )محکمہ ماحولیات کی سفارش پر سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تمام اقسام کے پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی عائد کر دی۔ یہ پابندی کیریئر اور شاپنگ بیگز سمیت ہر قسم کے وزن اور سائز کے پلاسٹک بیگز پر لاگو ہو گی۔ غیر حل پزیر اور آکسو ڈی گریڈ ایبل دونوں طرح کے پلاسٹک بیگز پر پابندی ہو گی۔