الیکٹرانک یا ڈیجیٹل ریفرنڈم بیرسٹر عقیل

 آرٹیکل 48 کے تحت ریفرنڈم کے معاملے کو مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جاسکتا ہے:وزیر مملکت قانو ن و انصاف
اسلا م آباد(بیورو رپورٹ )وزیر مملکت برائے قانون وانصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے ریفرنڈم کے معاملے کو مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جاسکتا ہے۔ ایک بیان بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ معاملہ پارلیمنٹ میں آنے تک سب مفروضے ہیں تاہم آرٹیکل 48 کے تحت ریفرنڈم کے معاملے کو مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جاسکتا ہے۔وزیر مملکت قانون وانصاف نے کہا کہ ریفرنڈم کا طریقہ کار تبدیل کرکے الیکٹرانک طریقہ کار بھی اپنایاجاسکتاہے۔بیرسٹرعقیل نے کہا کہ ن لیگ مناسب وقت پر صوبوں سے متعلق پالیسی بیان دیگی، عجلت میں نہیں، ن لیگ کے ارکان نے ذاتی آرا کا اظہار ضرور کیا ہے۔