پشاور(آئی این پی )مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ معدنیات کے معاملات میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی کارروائی جاری ہے۔ پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ثمر ہارون بلور نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کی رپورٹس پولیس ہیڈ کوارٹرز کے ساتھ رابطہ کاری کے بعد جے آئی ٹی کو فراہم کی جائیں گی۔ رپورٹ مکمل ہونے کے بعد ایک سلسلہ وار کارروائی کی جائے گی تاکہ قومی اثاثوں کے ساتھ مبینہ کھلواڑ کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔معدنیات سے متعلق ڈیٹا جمع کرا دیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنرز کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرانے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کیلئے ایک ریٹائرڈ ہائیکورٹ جج کو بھی شامل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس سے کارروائی کو مزید موثر بنانے میں مدد ملے گی