جناح ہائوس حملہ کیس ، پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید کی ضمانت کی درخواست خارج

لاہور (آئی این پی )جناح ہائوس حملہ کیس میں عدالت نے پی ٹی آئی کی رہنما اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی ضمانت کی درخواست خارج کردی ۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فلک جاوید کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔ اس موقع پر ملزمہ کے وکیل اظہر سلہری ایڈووکیٹ نے ضمانت کے حق میں دلائل دئیے، جبکہ سرکاری وکیل نے درخواست کی مخالفت میں اپنا موقف پیش کیا۔سماعت کے دوران فلک جاوید کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کی مکلہ کو مقدمے میں تقریبا تین سال کی تاخیر سے گرفتار کیا گیا، وہ بے گناہ ہیں۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔کئی سماعتوں کے بعد پراسیکیوشن نے فلک جاوید کی حد تک مقدمے کا ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ فلک جاوید جناح ہاس حملہ کیس میں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔ تھانہ سرور روڈ میں اس واقعے کا مقدمہ نمبر 96/23 درج ہے، جس میں پی ٹی آئی رہنمائوں پر کارکنوں کو جلا ئوگھیرائو پر اکسانے اور سازش کے تحت جناح ہاس پر حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔مقدمے میں بغاوت میت دیگر سنگین جرائم کی دفعات بھی شامل ہیں۔فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، جسے بعد ازا ں سناتے ہوئے فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی۔