لاہور(آئی این پی )لاہورمیں جناح ہاوس حملہ کیس میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نے فلک جاوید کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔فلک جاوید کے وکیل ضمانت پر دلائل کیلئے پیش ہوئے،فلک جاوید کے وکیل اظہر سلہری ایڈووکیٹ نے ضمانت پر دلائل مکمل کئے،سرکاری وکیل نے ضمانت پر اپنے دلائل مکمل کر لئے،پراسکیوشن نے ملزمہ کی حد تک مقدمہ کا ریکارڈ پیش کیا