وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ماحولیاتی اقدامات کا عالمی سطح پر اعتراف

نوبیل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ کے چیئرمین نے وزیراعلیٰ پنجاب کو  ہانگ کانگ آنے کی  دعوت دی
وزیراعلی کو  سرکاری طور پر مدعو کیا گیا ‘ جہاز  کیلئے  کسی خصوصی اجازت کی ضرورت نہیں:عظمی بخاری
     لاہور (یواین پی‘آئی این پی )وزیراعلیٰ پنجاب کے ماحولیاتی اقدامات کا عالمی سطح پر اعتراف کر لیا گیا، نوبیل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ نے مریم نواز شریف کو سالانہ میلے میں شرکت کی دعوت دے دی۔مریم نواز 30 نومبر کو ہانگ کانگ میں ہونے والے میلے میں شرکت کریں گی، ٹرسٹ نے پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے، جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے حکومتی اقدامات کو سراہا ہے۔نوبیل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ کے چیئرمین پیٹر نوبیل نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو باضابطہ دعوت دی ہے‘وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے وزیراعلی مریم نواز کے دورہ ہانگ کانگ کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کو نوبیل پرائز کیلئے سرکاری طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز کے زیر استعمال جہاز کے لیے کسی خصوصی اجازت کی ضرورت نہیں اور نہ ہی وہ کسی فیملی کے ہمراہ ہانگ کانگ جا رہی ہیں ۔ وزیراعلی کا یہ نجی دورہ بھی نہیں ہے۔