مختلف محکموں کے 9 تحریری اورحتمی نتائج کا اعلان

پی پی ایس سی نے درجنوں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے کمشنر آفس ملتان، واٹر مینجمنٹ ونگ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ، ریونیو اتھارٹی، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر، پنجاب سیڈ کارپوریشن، فوڈ اتھارٹی ودیگر محکموں کے 9 تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ، سیکرٹری افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔ کمشنر آفس ملتان ڈویڑن (بورڈ آف ریونیو)میں جونیئر کلرک کی 4 اسامیوں کیلئے 20 امیدوار ،محکمہ ایگریکلچر واٹر مینجمنٹ ونگ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر (OFWM)کی 50 اسامیوں کیلئے 68 امیدوار کامیاب ہوئے۔ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ میں پبلسٹی آفیسر کی 1 اسامی کا ،ریونیو اتھارٹی (فنانس ڈیپارٹمنٹ)میں انٹرنل آڈٹ سپیشلسٹ کی 1 اسامی کا ،سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اسسٹنٹ پروفیسر پیڈیاٹرک انٹینسیو کیئر کی 3 میں سے 1 اسامی کا حتمی نتیجہ جاری کیا گیا جبکہ 2 اسامیاں موزوں امیدواروں کی عدم دستیابی پرخالی رہیں۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس/اکاو?نٹ/آڈٹ کی 1 اسامی ،اسی محکمے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سٹیسٹکس کی 1 اسامی کا حتمی نتیجہ جاری کیا گیا ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی میں اکاو?نٹنٹ کی 20 اسامیوں کیلئے 13 امیدوار کامیاب قرار جبکہ 7 اسامیاں موزوں امیدوار نہ ملنے پرخالی رہی ہیں۔ کامیاب امیدواروں کے انٹرویو کال لیٹرز کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کیے جائینگے۔ SMS اور ای میل سیبھی آگاہ کیا جائیگا۔ حتمی نتائج کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔