لاہور (خصوصی رپورٹ)صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب بھرتھ کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ صہیب بھرتھ نے بتایا روڈ ریسٹوریشن پروگرام کی 397 سکیموں کو مکمل کر لیا گیا ہے۔قائداعظم انٹرچینج تا واہگہ بارڈر دو رویہ سڑک کی تعمیر کا کام دسمبر میں مکمل کر لیا جائیگا۔فیصل آباد چنیوٹ دو رویہ 24 کلومیٹر سڑک پر کام تیزی سے جاری ہے جومارچ 2026 تک مکمل کر لیا جائیگا۔ملتان وہاڑی 93 کلومیٹر دو رویہ سڑک پردن رات کام جاری ہے۔ کرتار پور کوریڈور میں 122 کلومیٹر 5 روڈز کی بحالی پر کام ہو رہا ہیجس میں 3 روڈز سرکلرروڈ، نارووال شکرگڑھ، ڈھوڈے کی تعمیر مکمل ہے۔مریدکے نارووال پربھی کام جاری ہے۔خواجہ کارپوریشن فلائی اوور راولپنڈی منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے۔