ہانگ کانگ کے ایک رہائشی کمپلیکس میں تاریخ کی سب سے بڑے پیمانے پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
آگ کئی گھنٹوں کی شدید جدوجہد کے بعد آخرکار بجھا دی گئی ہے، اور حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹنگ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور عمارت کو مکمل طور پر کول ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔اس ہولناک واقعہ میں کم از کم 94 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو ٹیمیں اب بھی عمارت کے مختلف حصوں کی تلاشی لے رہی ہیں تاکہ لاپتہ افراد کا سراغ لگایا جا سکے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام نے آگ لگنے کے سبب کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، اور تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ آگ کس وجہ سے لگی۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ہانگ کانگ کی حالیہ تاریخ کی سب سے تباہ کن آگ قرار دیا جا رہا ہے، اور امدادی ٹیمیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہیں تاکہ زخمیوں اور لاپتہ افراد کی مدد کی جا سکے۔